دنیا بھر میں (رقص) کا عالمی دن پرسوں منایاجائیگا

جمعرات 27 اپریل 2017 15:00

دنیا بھر میں (رقص) کا عالمی دن پرسوں منایاجائیگا
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2017ء) دنیابھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میںبھی (رقص) کا عالمی دن 29 اپریل بروز ہفتہ کو منایاجائیگا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل کونسل آف آرٹس ، مختلف میوزیکل گروپس ، پنجاب آرٹس کونسل اور انٹرنیشنل تھیٹر انسٹیٹیوٹ سمیت دیگر متعلقہ تنظیموں و اداروں کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں خٹک ڈانس ، کتھک ڈانس ، لڈی ، جھومر ، بھنگڑا، گدااور دیگر علاقائی لوک رقص کی روایات ، ان کی اہمیت سمیت دیگر امور پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔ مذکورہ دن 1982ء سے اقوا م متحدہ کے تمام ممبر ممالک میں 29اپریل کو منایاجاتاہے جس کا مقصد عوام کو فن رقص اور اس کے ثقافتی کردار سے آگاہی فراہم کرنا ہے ۔

وقت اشاعت : 27/04/2017 - 15:00:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :