اداکار شان کی 45 ویں سالگرہ

دوست احباب اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات

جمعرات 27 اپریل 2017 18:42

اداکار شان کی 45 ویں سالگرہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2017ء) لالی ووڈ انڈسٹری کی آن اداکار وہدایتکار شان نے 45 ویں سالگرہ منائی، انہیں اس موقع پر دوست احباب اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

لالی ووڈ انڈسٹری کی آن مداحوں کی جان اداکار وہدایتکار شان 45 برس کے ہو گئے ہیں او ان کی سالگر ہ ہے، شان کو دوستوں، رشتے داروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔ 1987 میں اپنا فلمی کیرئیر شروع کرنے والے شان اب بھی بطور ہیرو ہر فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے ہیں۔ شان نے اپنی سالگرہ پر نیک خواہشات بجھوانے پر اپنے دوستوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وقت اشاعت : 27/04/2017 - 18:42:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :