لوک ورثہ کے زیراہتمام فلم شیرخان کل پیش کی جائے گی

جمعہ 28 اپریل 2017 11:33

لوک ورثہ کے زیراہتمام فلم شیرخان کل  پیش کی جائے گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء) لوک ورثہ کے زیراہتمام فلم شیرخان کل ہفتہ کو پیش کی جائے گی۔اس موقع پر فلم سٹار بہار بیگم عام لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر فلم دیکھیں گی۔فلم ہفتہ کو 3 بجے میڈیا سینٹر میں پیش کی جائے گی۔1981 میں ریلیز ہونے والی فلم کی ہدایات یونس ملک نے دی ہیں۔جبکہ فنکاروں میں سلطان راہی،مصطفیٰ قریشی،انجمن اور بہار بیگم شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بہار بیگم نے 500 سے زائد پنجابی اور اردو فلموں میں کام کیا ہے۔شروع میں انہوں نے ہیروئن اور بعد میں ماں کے کرداروں کو انتہائی جذباتی انداز میں نبھایا۔انور کمال پاشا فلم کے پروڈیوسر جبکہ وجاہت عطرے نے موسیقی ترتیب دی ہے ، فلم کے گیت میڈم نورجہان نے گائے ہیں۔اس فلم کے گیت کئی دہائیوں تک بے حد مقبول رھے ہیں۔لوک ورثہ نے فلم انڈسٹری کے فروغ کے لئے یہاں پاکستانی فلمیں پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔اور یہ سلسلہ عوام میں بے حد مقبول ہوا۔ہر ہفتہ میڈیا سینٹر میں پاکستان کے علاوہ غیر ملکی فلمیں بھی پیش کی جاتی ہیں
وقت اشاعت : 28/04/2017 - 11:33:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :