ہالی ووڈ فلم ’’دی ڈراؤننگ‘‘ کا ٹریلر جاری

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور ہالی ووڈ کی یہ فلم رواں برس 10 مئی کو ریلیز کی جائے گی فلم کے مرکزی کرداروں میں جوش چارلز، جولیا اسٹائلز اور اوان جوگیا شامل ہیں

جمعہ 28 اپریل 2017 11:54

ہالی ووڈ فلم ’’دی ڈراؤننگ‘‘ کا ٹریلر جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) سنسنی خیز مناظر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’’دی ڈراؤننگ‘‘ کا دلچسپ ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ فلم 10 مئی کو امریکی سنیماؤں کی زینت بنائی جائے گی۔

(جاری ہے)

بچوں کا ماہر نفسیات ٹام سیمور دریا میں کود کر خودکشی کی کوشش کرتے ایک نوجوان کی جان بچاتا ہے۔ ٹام سیمور جانتا نہیں کہ یہی نیکی اس کے گلے پڑنے والی ہے۔ اسے وہ ماضی یاد آنے لگے گا جسے بھلانا اس کیلئے آسان نہیں رہا تھا۔فلم کے مرکزی کرداروں میں جوش چارلز، جولیا اسٹائلز اور اوان جوگیا شامل ہیں۔سنسنی خیز مناظر سے بھرپور ہالی ووڈ کی یہ فلم رواں برس 10 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 28/04/2017 - 11:54:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :