بالی ووڈ فلم ’’سرکار تھری‘‘12مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

،لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن، جیکی شروف، منوج باجپائی اور یمی گوتم ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے

جمعہ 28 اپریل 2017 11:54

بالی ووڈ فلم ’’سرکار تھری‘‘12مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے بڑے ستارے اب ایک ساتھ ایک فلم میں تہلکہ مچانے آرہے ہیں،لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن، جیکی شروف، منوج باجپائی اور یمی گوتم کی کرائم تھرلر فلم ’سرکار تھری‘ ' کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

رام گوپال ورما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم امیتابھ بچن کی مشہور زمانہ مووی 'سرکار کی تیسری کڑی ہے جس میں امیتابھ بچن مرکزی کردار میں جبکہ جیکی شروف ان کے مخالف کردار اداکرتے دکھائی دیں گے۔واضح رہے یہ فلم رواں سال 12مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 28/04/2017 - 11:54:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :