دیپیکا پڈوکون نے ایک ہی رات میں فلم"رابطہ" کے ٹائٹل سانگ کی شوٹنگ مکمل کر لی

جمعہ 28 اپریل 2017 12:46

دیپیکا پڈوکون نے ایک ہی رات میں فلم"رابطہ" کے ٹائٹل سانگ کی شوٹنگ مکمل کر لی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء)بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ایک ہی رات میں فلم"رابطہ" کے ٹائٹل سانگ کی شوٹنگ مکمل کرلی ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم کے ہدایتکار دینیش ویجان کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ دیپکا نے ان کی فلم کا ٹائٹل سانگ کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ دیپکا ان کے کئے خوش قسمت ثابت ہوں گی ۔اس سے پہلے دیپکا نے ویجان کے ساتھ فلم" لو آج کل "اور "کاک ٹیل"میں کام کیا ہے ۔فلم "رابطہ" میں سوسانت سنگھ راجپوت اور کریتی سینن شامل ہیں ۔فلم 9 جون کو ریلیز ہو گی ۔

وقت اشاعت : 28/04/2017 - 12:46:29

Rlated Stars :