پرینکا چوپڑا نے اداکارہ ریکھا کے ساتھ ایک تصویر شئیر کردی

جمعہ 28 اپریل 2017 12:46

پرینکا چوپڑا نے اداکارہ ریکھا کے ساتھ ایک تصویر شئیر کردی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2017ء)بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے سدابہار اداکارہ ریکھا کے ساتھ بنائی گئی ایک خوبصورت تصویر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پرینکا چوپڑا آج کل ممبئی میں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے گھر ایک دعوت کی جس میں انہوں نے اپنے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو مدعو کیا۔جن میں ریکھا اور فرحان علی خان شامل تھے ۔ اس موقع پر ریکھا کے ساتھ بنائی گئی ایک تصویر پرینکا نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے ۔

وقت اشاعت : 28/04/2017 - 12:46:32

Rlated Stars :