سردار کمال ، سحر خان اور اظہر رنگیلا کی فیصل آباد میں اسٹیج ڈرامے ’’ مکھڑا چن ورگا ‘‘ میں پر شاندار فارمنس

جمعہ 28 اپریل 2017 13:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2017ء) سینئر اداکار سردار کمال ، سحر خان اور اظہر رنگیلا نے فیصل آباد میں اسٹیج ڈرامے ’’ مکھڑا چن ورگا ‘‘ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

لاہور سے تعلق رکھنے والے تینوں فنکاروں کو ڈرامہ پروڈیوسر حاجی ناصر نے اپنے اسٹیج ڈرامہ ’’ مکھڑا چن ورگا ‘‘ میں کاسٹ کیا ہے اور یہ فنکار منروا تھیٹر فیصل آباد میں جاری اسٹیج ڈرامے میں دیگر اداکاروں کے ہمراہ اپنے فن کا مظاہرہ کرکے ڈرامہ بینوں سے بھرپور داد حاصل کررہے ہیں ۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سونیا چوہدری ، ملیحہ لودھی ، سونم چوہدری ، ایوب مرزا اور فلک شاہ سمیت دیگر شامل ہیں ۔ ڈرامے کے رائٹر و ڈائریکٹر ذیشان علی اور ایم صفدر ہیں ۔

وقت اشاعت : 28/04/2017 - 13:12:49