نیہا دھوپیا ’’تمہاری سولو‘‘ میں جلوہ گر ہونگی

جمعہ 28 اپریل 2017 14:14

نیہا دھوپیا ’’تمہاری سولو‘‘ میں جلوہ گر ہونگی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اپریل2017ء) بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا فلم ’’ تمہاری سولو ‘‘ میں بالی وڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کے ساتھ نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

فلم میں نیہا دھوپیا ، ودیا بالن کی باس کا کردار ادا کریں گی۔ فلم کے ہدایتکار سوریش تیروانی ہیں۔ فلم رواں سال یکم دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ واضح رہے کہ نیہا کئی برسوں بعد بالی وڈ میں واپسی کر رہی ہیں۔

وقت اشاعت : 28/04/2017 - 14:14:42