شلپا شیٹھی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 11:55

شلپا شیٹھی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء)پولیس نے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف 24 لاکھ کے فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی ٹیکسٹائل کمپنی کے مالک نے ممبئی پولیس کمشنر کو بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا پر دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرائی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ’’ بگ ڈیل‘‘ کمپنی نے ٹی وی اشتہارات کے ذریعے آن لائن بیڈ شیٹس فروخت کی ہیں جن کی مالیت 24 لاکھ سے زائد بنتی ہے تاہم ان سب فروخت کی گئی بیڈ شیٹس کی رقم ٹیکسٹائل کمپنی کو نہیں ملی اور متعدد بار رقم کا تقاضہ کیا گیا جس کے باوجود واجب الادا رقم نہیں دی گئی لہذا ’’بگ ڈیل‘‘ کمپنی کے ڈائریکٹرز شلپا شیٹھی اور راج کندرا کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

پولیس نے ٹیکسٹائل کمپنی کی جانب سے درخواست کے بعد شلپا شیٹھی اور ان کے شوہر راج کندرا کے خلاف ممبئی کے بھاونڈی پولیس اسٹیشن میں دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم تاحال کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 11:55:36

Rlated Stars :