نئی فکشن ایکشن فلم ’ایلیئن کوونینٹ‘ کی نئی جھلکیاں جاری

فلم 19مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی

ہفتہ 29 اپریل 2017 11:55

نئی فکشن ایکشن فلم ’ایلیئن کوونینٹ‘ کی نئی جھلکیاں جاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) خطرناک سیارے پر موجود طاقتور خلائی مخلوق کی دہشت پر مبنی نئی سائنس فکشن ایکشن تھرل فلم ’ایلیئن کوونینٹ‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی۔ہدایتکار رِیڈلی اسکاٹ کی اس فلم کی معروف ہولی وڈ فلم سیریز ’ایلیئن‘ کی چھٹی کڑی ہے جس کی کہانی ایک بار پھر انسانوں کی جان کے دشمن خطرناک ایلیئنز کے گرد گھوم رہی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانتی میں ریسرچرز کا ایک گروپ گلیکسی میں موجود ایک ایسے پر اسرار سیارے جاتا ہے اور وہاں موجودانوکھی خلائی مخلوق ،جو طرح طرح کے حربے استعمال کرتے ہوئے وائرس کی طرح انسان کے جسم میں داخل ہوکر ان کا شکار کر لیتی ہے۔مارک ہوفمین، رِیڈلی اسکاٹ اور ڈیوڈ گیلر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہولی وڈ اداکار مائیکل فیسبینڈر نے نبھایا ہے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیتھرین ویٹراسٹون، بِلی کروڈپ، ڈینی میک برج، ڈیمینئن بیچر اورنومی ریپیس شامل ہیں۔سنسنی خیز مناظر کی عکاسی کرتی ایکشن، تھرل اور ڈرامے سے بھرپور یہ سائنس فکشن فلم ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت رواں سال 19مئی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 11:55:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :