مولا جٹ 2 سے ’ہمسفر‘ جیسی امید نہ رکھیں ،ْ ماہرہ خان ،ْ فواد خان

مولا جٹ فلم مکمل طور پر پنجابی زبان میں بنائی جارہی ہے ،ْ ماہرہ خان

ہفتہ 29 اپریل 2017 11:55

مولا جٹ 2 سے ’ہمسفر‘ جیسی امید نہ رکھیں ،ْ ماہرہ خان ،ْ فواد خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) پاکستان کی کامیاب جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان کے ڈرامے ’ہمسفر‘ نے دنیا بھر میں تہلکا مچا دیا تھا، یہ دونوں ایک مرتبہ پھر فلم ’مولا جٹ 2‘ میں اکھٹے ہونے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مداحوں کو موقع دیا کہ وہ ان سے چند سوالات کرسکیںجس کے بعد ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ ’ہمسفر کے بعد فواد خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر آپ کتنا نروس ہورہی ہیں ‘اس پر اداکارہ کا جواب میں کہنا تھا کہ ہاں دوبارہ وہی جادو لانے میں بیحد محنت لگے گی تاہم لیکن مولا جٹ 2 ہمسفر جیسی بالکل نہیں۔

ماہرہ نے ایک سوال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ مولا جٹ فلم مکمل طور پر پنجابی زبان میں بنائی جارہی ہے۔ایک مداح نے اس دوران ماہرہ خان نے ’ہمسفر 2‘ بنانے کی بھی درخواست کی جس پر اداکارہ نے شاہ رخ خان کا مشہور ڈائیلاگ بول دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ کیا لائن تھی ہم ایک بار جیتے ہیں ،ْایک بار مرتے ہیں اور ہمسفر وہ بھی ایک بار بنتا ہے۔خیال رہے کہ ماہرہ خان بلال لاشاری کی فلم ’مولا جٹ 2‘ کے علاوہ شعیب منصور کی فلم ’ورنہ میں بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 11:55:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :