راحیلہ آغا ڈرامہ سوپ ’’بے بی ‘‘کے نئے سپیل میں حصہ لینے کے لئے کراچی پہنچ گئیں

ہفتہ 29 اپریل 2017 12:47

راحیلہ آغا ڈرامہ سوپ ’’بے بی ‘‘کے نئے سپیل میں حصہ لینے کے لئے کراچی پہنچ گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) سینئر اداکارہ راحیلہ آغا کراچی میں بننے والی ڈرامہ سوپ ’’بے بی ‘‘کے نئے سپیل میں حصہ لینے کے لئے کراچی پہنچ گئیں جہاں وہ کل ( اتوار ) دیگر اداکاروں کے ہمراہ اپنے سین کی عکس بندی میں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سوپ ’’بے بی ‘‘کی دیگر کاسٹ میں شیباء بٹ ، رائمہ خان ، ریجا خان ، جویریہ عباسی ، بہروز سبزواری اور عاصم محمود سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈرامہ کے پراجیکٹ ہیڈ عمرا ن رضا اور ڈائریکٹر افتخار عفی ہیں ۔یہ ڈرامہ سو پ آ ج کل نجی ٹی وی چینل سے کامیا بی سے آن ایئر ہے ۔

وقت اشاعت : 29/04/2017 - 12:47:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :