اسٹیج ڈرامہ ’’کڑیا ں پھڈے باز ‘‘میں آفرین پری ، سدرہ نور اور مدھو لہ شاند ار رقص پرفارمنس

اداکارائوں کے گانوں پر نوٹوں کی بارش ، انتظامیہ نے نوٹ نچھاور کرنیوالوں کو ہال سے باہر نکال دیا

ہفتہ 29 اپریل 2017 12:47

اسٹیج ڈرامہ ’’کڑیا ں پھڈے باز ‘‘میں آفرین پری ، سدرہ نور اور مدھو لہ شاند ار رقص پرفارمنس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2017ء) رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا اسٹیج ڈرامہ ’’کڑیا ں پھڈے باز ‘‘میں اداکارہ آفرین پری ، سدرہ نور اور مدھو نے شاند ار رقص پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے ڈرامہ بینوں کے دل جیت لئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ آفرین پری ، مدھو اور سدرہ نور کے گانوں پر نوٹوں کی بارش ، انتظامیہ نے نوٹ نچھاور کرنے والوں کو ہال سے باہر نکال دیا ۔

ہال میں موجود ڈرامہ بین اداکارہ مدھو کے گانے پر دیوانہ وار رقص کرتے رہے ۔ ہال میں موجود سکیورٹی اہلکاروںنے بڑی مشکل سے ڈرامہ بینوں کو کنٹرول کرنے کے بعد ان کو سیٹوں پر بٹھایا ۔ ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں سونو ، ماہین خان ، مختار چن ، ندیم برال ، سجاد شوکی ، اسد مکھڑا اور گڈو کمال سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ڈرامہ کے پروڈیوسر علی طارق اور حسن طار ق ہیں ۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 12:47:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :