فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ کیلئے فرحان سعید کے گانے نے کامیابی کے جھنڈے گاڑدیے

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:42

فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ کیلئے فرحان سعید کے گانے نے کامیابی کے جھنڈے گاڑدیے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) بھارت والے پاکستانی اداکاروں اور گلوکاروں سے بھلے جتنا ہی بغض رکھیں لیکن یہاں سے جو بھی بالی ووڈ جاتا ہے کامیابی کے جھنڈے گاڑ آتا ہے۔ تازہ مثال فرحان سعید ہیں۔پاکستانی گلوکار اور اداکار فرحان سعید کا گانے ’’تھوڑی دیر ‘‘ریلیز کے صرف دو روز میں ہی چھا گیا۔ فرحان نے یہ گانا بالی ووڈ فلم ’’ہاف گرل فرینڈ‘‘ کے لیے بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال کے ساتھ مل کر گایا ہے۔

(جاری ہے)

گانے کی کمپوزیشن بھی فرحان سعید نے ہی ترتیب دی ہے۔ فلم کے مرکزی کردار شردھا کپور اور ارجن کپور نے نبھائے ہیں۔ گانا ریلیز ہونے کے صرف 2 روز میں ویڈیو کو تقریبا 5 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں اور پسند کر رہے ہیں۔شریا گھوشال نے اس خوبصورت کمپوزیشن کا حصہ بنانے پر فرحان کا شکریہ ادا کیا جس پر فرحان نے بھی شریا کی خوبصورت آواز اور انداز گائیکی کی تعریف کی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرفرحان اور شریا نے بھی گانے سے متعلق ٹویٹ کی جبکہ فرحان کی اہلیہ اداکارہ اور ماڈل عروہ حسین نے اپنے شوہر کی اس کاوش کو خوب سراہا ہے۔۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 16:42:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :