ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے پر ایف بی آر کا سارہ رضا خان کونوٹس

ْپندرہ روز میں ٹیکس گوشوارے اور اثاثہ جات جمع نہ کروائے تو کارروائی کی جائے گی:ایف بی آر

ہفتہ 29 اپریل 2017 16:42

ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے پر ایف بی آر کا سارہ رضا خان کونوٹس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) ایف بی آر نے معروف گلوکارہ سارہ رضا خان کو ٹیکس گوشوارے اور اثاثہ جات جمع نہ کروانے پر نوٹسز جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سارہ رضا خان سے انکم ٹیکس گوشوارے اثاثہ جات تفصیلات طلب کر لیں،معروف گلوکارہ سارہ رضا خان کو انکم ٹیکس 2014،2015 اور 2016 کے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے پر جاری کئے گئے،ان نوٹسز میں پندرہ روز کا وقت دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر پندرہ روز ٹیکس گوشوارے اور اثاثہ جات جمع نہ کروائیتو کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے اس سے قبل ایف بی آر کی جانب سے نرگس اور شاہدہ منی کو نوٹسز جاری کئے گئے تھے جس میں 15 روز میں انکم ٹیکس گوشوارے اور اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔۔

وقت اشاعت : 29/04/2017 - 16:42:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :