پریانکا چوپڑا سے موازنہ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ، دپیکا پڈکون

ہفتہ 29 اپریل 2017 19:16

پریانکا چوپڑا سے موازنہ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ، دپیکا پڈکون
ْ ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2017ء) بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور دپیکا پڈوکون دونوں ہی ہولی وڈ میں اپنا سکا جمانے کی کوشش کررہی ہیں، دونوں کے ہولی وڈ میں کام کرنے کے بعد سے اب تک ان کا آپس میں موازنہ جاری رہا۔ پریانکا چوپڑا کے مطابق انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کا موازنہ کسی سے بھی کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ’مجھے میری پوری زندگی دوسری اداکاراؤں سے ملایا گیا ہے، مجھے اب اس سے کوئی مسئلہ نہیں، میڈیا میرا موازنہ ہر اداکارہ سے کرتا ہے اس لیے اب یہ ایک عادت بن چکی ہے‘۔دپیکا کا کہنا تھا کہ 'ہمارا آپس میں موازانہ کرنا زیادتی ہے، ہر کسی کا اپنا راستہ اور منزل ہوتی ہے، اور دو اداکاراؤں کو ایک دوسرے کے مدمقابل پیش کرنا مناسب نہیں'۔دونوں ہی اداکارائیں ہولی وڈ میں بھی کام کررہی ہیں، دپیکا پڈوکون نے رواں سال فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ سے ہولی وڈ میں ڈیبیو کیا، جبکہ پریانکا چوپڑا کی پہلی ہولی وڈ فلم ’بیواچ‘ رواں سال مئی میں ریلیز ہوگی۔
وقت اشاعت : 29/04/2017 - 19:16:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :