امیتابھ اوررشی کپور26 سال بعد ایک بار پھرسلور اسکرین پر جلوہ گرہونے کو تیار

دونوں اداکار’’امر اکبراینتھونی‘‘ ، ’’کبھی کبھی‘‘،’’نصیب‘‘،’’قلی‘‘ اور’’عجوبہ‘‘فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں

پیر 8 مئی 2017 18:03

امیتابھ اوررشی کپور26 سال بعد ایک بار پھرسلور اسکرین پر جلوہ گرہونے کو تیار
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2017ء) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور رشی کپور 26 سال بعد ایک بار پھر ہدایت کار امیش شکلا کی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن اور رشی کپور دونوں ہی ماضی کے سپر اسٹار ہیں جنہوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا جس میں ’’امر اکبراینتھونی‘‘، ’’کبھی کبھی‘‘، ’’نصیب‘‘، ’’قلی‘‘ اور’’عجوبہ‘‘ قابل ذکر ہیں لیکن اب یہ ماضی کی سپر ہٹ جوڑی ایک بار پھر جلوہ گر ہونے کو تیار ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن اور رشی کپور نے نوجوان ہدایت کار امیش شکلا کی فلم ’’102 ناٹ آئوٹ‘‘ میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے جس کے بعد اب دونوں 26 سال بعد ایک ساتھ پھر جلوہ گر ہوں گے جب کہ فلم میں امیتابھ بچن رشی کپور کے والد کے کردار میں نظر آئینگیاور فلم کی کہانی 102 سالہ گجراتی دتاریا وکھاریہ کی زندگی کے گرد گھومتی ہے۔دوسری جانب لیجنڈری اداکار رشی کپور26 سال بعد ایک ساتھ کام کرنے پر پر جوش ہیں اور انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا ہے۔
وقت اشاعت : 08/05/2017 - 18:03:05