اداکارہ کنگنا رناوٹ نے فلم میں کام کرنے کیلئے انوکھی شرط رکھ دی

جمعرات 11 مئی 2017 16:39

اداکارہ کنگنا رناوٹ نے فلم میں کام کرنے کیلئے انوکھی شرط رکھ دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2017ء) بالی وڈ فلموں میں بہترین اداکاری کرنے کے بعد اداکارہ کنگنا رناوٹ اب فلموں کی ہدایت کاری کرنے کو تیار ہیں۔فلموں کی ہدایات کرنے کے اعلان کے ساتھ اداکارہ نے اپنی ایک انوکھی شرط بھی سامنے رکھ دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کے لیے بہت فلموں میں کام کرلیا اور اب وہ صرف اس ہی فلم میں اداکاری کریں گی، جس کی ہدایت کاری بھی وہ خود کررہی ہوں۔

3 مرتبہ نیشنل ایوارڈ اپنے نام کروانے والی کنگنا کے مطابق ’میں گزشتہ 11 سالوں میں جو کچھ بھی کیا اس کی وجہ سے میں آج یہاں تک آپائیں ہوں، میں 30 سال کی ہوں اور اب مجھے نہیں لگتا کہ کسی اور ہدایت کار کے ساتھ کام کیا جائے، میں خود ایک فلم ساز بنوں گی، اب میں اپنے کیریئر میں آگے بڑھوں گی اور اس ہی فلم میں کام کروں گی جس کی ہدایات میں خود دوں۔
وقت اشاعت : 11/05/2017 - 16:39:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :