سپورٹس بورڈ پنجاب نے ملک کے معروف گلوکاروارث بیگ کو اعزازی ایڈوائزر مقررکردیا

جمعرات 11 مئی 2017 18:32

سپورٹس بورڈ پنجاب نے ملک کے معروف گلوکاروارث بیگ کو اعزازی ایڈوائزر مقررکردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2017ء) سپورٹس بورڈ پنجاب نے ملک کے معروف گلوکاروارث بیگ کو اعزازی ایڈوائزر مقررکردیا ہے ، جو پنجاب میں سپورٹس اور کلچرل کیلئے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے وارث بیگ سے ملاقات کے بعد ان کو تقرری کا لیٹر دیا ہے۔جس پر وارث بیگ نے ڈی جی سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں سپورٹس کی ترقی کیلئے ڈی جی سپورٹس پنجاب بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، پنجاب کے تما م اضلاع میں نئے سپورٹس کمپلیکس اور گراؤنڈز بنائے جارہے ہیں۔

وقت اشاعت : 11/05/2017 - 18:32:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :