آصف ز رداری کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان، انتظامیہ، کوچ اور پوری ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اس کی سرزمین پر پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد

پیر 15 مئی 2017 22:35

آصف ز رداری کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان، انتظامیہ، کوچ اور پوری ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اس کی سرزمین پر پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی ز رداری نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان، انتظامیہ، کوچ اور پوری ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ویسٹ انڈیز ہی میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ قوم کو بھی یہ جیت مبارک ہو جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی قوم ہرصورتحال میں اپنی کارکردگی دکھانے میں مہارت رکھتی ہے۔ انہوں نے کپتان مصباح الحق اور بیٹس مین یونس خان کو خاص طور پر مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کا اختتام جیت کے ساتھ کیا۔ انہوں نے دونوں ریٹائر ہونے والے کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

وقت اشاعت : 15/05/2017 - 22:35:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :