پاکستان کا بھارتی ایجنٹ پر موقف بڑا واضح ہے ، کلبھوشن نے جاسوسی کی اوردہشت گردی کے واقعات کروائے ،اس کے شواہد موجود ہیں ، سی پیک منصوبہ سے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور فاٹا کو بھی فائدہ ملنا چاہیے ، وزیراعظم کے دورہ چین میں چاروں وزرائے اعلیٰ کی شمولیت سے دنیا کو اچھا پیغام گیا ، مصباح الحق اور یونس خان منجھے ہوئے کھلاڑی تھے، ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا

قومی وطن پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی آفتاب احمد شیرپائو کی میڈیا سے گفتگو

پیر 15 مئی 2017 22:39

پاکستان کا بھارتی ایجنٹ پر موقف بڑا واضح ہے ، کلبھوشن نے جاسوسی کی اوردہشت گردی کے واقعات کروائے ،اس کے شواہد موجود ہیں ، سی پیک منصوبہ سے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور فاٹا کو بھی فائدہ ملنا چاہیے ، وزیراعظم کے دورہ چین میں چاروں وزرائے اعلیٰ کی شمولیت سے دنیا کو اچھا پیغام گیا ، مصباح الحق اور یونس خان منجھے ہوئے کھلاڑی تھے، ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 مئی2017ء) قومی وطن پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا ہے کہ پاکستان کا بھارتی ایجنٹ پر موقف بڑا واضح ہے ، کلبھوشن نے جاسوسی کی اوردہشت گردی کے واقعات کروائے جس کے شواہد موجود ہیں ، سی پیک منصوبہ سے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور فاٹا کو بھی فائدہ ملنا چاہیے ، وزیراعظم کے دورہ چین میں چاروں وزرائے اعلیٰ کی شمولیت سے دنیا کو اچھا پیغام گیا ، مصباح الحق اور یونس خان بڑے منجے ہوئے کھلاڑی تھے ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا ۔

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کلبھوشن یادیو کے معاملے جہاں بھی گیا اس کو ناکامی کے سوال کچھ نہیں ملے گا بلکہ بھارت کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ، اصل معاملہ یہ ہے کہ بھارت کا ایجنٹ اعلیٰ فوجی افسر ہے اس کو بچانے کیلئے انہوں نے عالمی عدالت کا راستہ اپنایا ۔

(جاری ہے)

آفتاب احمد شیرپائو نے کہا کہ پاکستان کا بھارتی ایجنٹ کے حوالے سے موقف بڑا واضح ہے کہ کلبوشن نے ملک میں جاسوسی ودہشت گردی کے واقعات کروائے اس کے شواہد موجود ہیں ۔

انہوں نے دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ دارای قبول کی ہے ، بھارتی ایجنٹ کی سزائے موت کے عدالتی فیصلے پر من وعن عمل کیا جائیگا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی پیک قومی منصوبہ ہے اس میں چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور فاٹا کو بھی فائدہ ملنا چاہیے ، وزیراعظم کے دورہ چین میں چاروں وزرائے اعلیٰ کی شمولیت سے دنیا کو اچھا پیغام گیا ، مصباح الحق اور یونس خان بڑے منجے ہوئے کھلاڑی تھے ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا ۔(ار)
وقت اشاعت : 15/05/2017 - 22:39:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :