سلمان خان کی اپنے باڈی گارڈز پرمہربانیاں

بالی ووڈ اسٹاراپنے 15 باڈی گارڈز کو ذاتی خرچ پر دبئی کی سیروسیاحت کے لیے ساتھ لے گئے، خوب شاپنگ کروائی

جمعرات 18 مئی 2017 21:32

سلمان خان کی اپنے باڈی گارڈز پرمہربانیاں
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے ایک بار پھر دریا دلی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے باڈی گارڈزکو دبئی لے جاکر خوب سیرو سیاحت کرائی۔

(جاری ہے)

سلمان خان فلم نگری میں تحفے تحائف دینے اور ساتھی اداکاروں کی مدد کرنے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں اور سلومیاں دوستوں کی مدد کے لیے انتہائی قدم اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں جب کہ وہں اپنے ساتھ رہنے والے لوگوں کا بھی خاص خیال کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے باڈی گارڈز کومزے کروادیئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنے ساتھ سائے کی طرح رہنے والے باڈی گارڈز پر مہربان ہوگئے ہیں اور اپنے 15 محافظوں کو ذاتی خرچ پر دبئی کی سیروسیاحت کے لیے ساتھ لے گئے ہیں جہاں انہیں سیرو تفریح کے ساتھ ساتھ شاپنگ بھی کرائیں گے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہیں۔۔
وقت اشاعت : 18/05/2017 - 21:32:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :