معروف اداکار علی ظفر 37 برس کے ہو گئے

جمعرات 18 مئی 2017 21:34

معروف اداکار علی ظفر 37 برس کے ہو گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2017ء)بالی ووڈ میں اپنی اداکاری سے اپنی دھاک بٹھانے والے پاکستانی ایکٹر، موسیقار اور گلوکار علی ظفر سینتیس برس کے ہو گئے۔ موسیقار، گلوکار، گیت کار، مصور، ہدایتکار، یہ سب باتیں ایک شخص میں جمع ہو جائیں تو اسے کہتے ہیں علی ظفر۔ علی 18 مئی 1980ئ کو پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کی ہدایتکاری میں بنی فلم شرارت میں گیت جگنوؤں سے بھر لو آنچل گا کر گلوکاری کی دنیا میں پہچان بنائی لیکن گانے چھنو کی بدولت مشہور ہوئے۔ علی ظفر نے 2010ئ میں فلم تیرے بن لادن سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ انہوں نے میرے برادر کی دلہنیا، لندن، پیرس، نیو یارک اور چشم بدور میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔۔

وقت اشاعت : 18/05/2017 - 21:34:13