رنویر سنگھ کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا

جمعہ 19 مئی 2017 23:02

رنویر سنگھ کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2017ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نئی فلم میں ریپر کے کردار میں نظر آئینگے جب کہ اداکار کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی اداکار رنویر سنگھ ہمیشہ کچھ نہ کچھ نیا کرتے ہیں اور اپنے مداحوں کو حیران کردیتے ہیں، اداکاری میں تو یقینی طور پر رنویر کا کوئی ثانی نہیں لیکن رنویر گانا گانے میں بھی مہارت رکھتے ہیں اور کئی ایوارڈ شوز میں گلوکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔

رنویر سنگھ ان دنوں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن اس کیساتھ ہی رنویر نے آنے والی فلم ’’گلی بوائے‘‘ کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں جس میں اداکار ریپر کے روپ میں نظر آئینگے، رنویر نے انسٹاگرام پر اپنے نئے روپ کی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ انتہائی خوفناک نظر آرہے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/05/2017 - 23:02:55