برطانوی اداکار سر راجر مور (جیمز بانڈ) انتقال کر گئے

بدھ 24 مئی 2017 11:03

برطانوی اداکار سر راجر مور (جیمز بانڈ) انتقال کر گئے
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) برطانوی اداکار سر راجر مور انتقال کر گئے۔ انہوں نے جیمز بانڈ کے کردار سے عالمی شہرت حاصل کی۔

(جاری ہے)

انتقال کے وقت ان کی عمر 89 سال تھی۔ سر راجر مور نے جیمز بانڈ کے سلسلے کی 7 فلموں میں برطانوی جاسوس کا کردار ادا کیا۔ وہ سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔

وقت اشاعت : 24/05/2017 - 11:03:00