کامیڈین رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے

افغانستان میں پیدا ہوئے،600سے زائد فلموں میں کام کیا،مزاحیہ فلموں کاسمبل تھے

بدھ 24 مئی 2017 12:31

کامیڈین رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) پاکستان فلم انڈسٹری پر برسوں راج کرنے والے معروف کامیڈین، فلمساز، ڈائریکٹر رنگیلا کی 12 ویں برسی منائی گئی۔اس موقع پران کے فیملی ممبران نے اپنی رہائشگاہ پرقرآن خوانی کا اہتمام کیا۔ کامیڈین رنگیلا بیک وقت اداکار، گلوکار، ڈائریکٹر اور مصنف تھے۔ رنگیلا کا اصل نام محمد سعید خان تھا، وہ یکم جنوری 1937? کوضلع ننگرہار، افغانستان میں پیدا ہوئے۔

انھیں نوعمری سے پہلوان بننے کا شوق تھا جس کا انھوں نے عملی مظاہرہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

ذریعہ معاش کی خاطر انھوں نے مصوری سیکھی اور ایک پینٹر کی حیثیت سے پہلے پشاور ہجرت کی پھر لاہور کا رخ کیا ، جہاں وہ پینٹر کی حیثیت سے فلمی سائن بورڈ تیار کرنے لگے۔ انھوں نے 600 سے زائد فلموں میں کام کیا۔1958 پنجابی فلم ‘‘جٹی’’ سے اداکاری کا آغاز کیا۔ فلم ’ جٹی‘ راتو ں رات ہٹ ہوگئی۔ رنگیلا نے بطور بہترین اسکرین پلے رائٹر، بہترین کامیڈین، بہترین مصنف اور بہترین ڈائریکٹر کی حیثیت سے 9 مرتبہ نگار ایوارڈ زحاصل کیے ۔ رنگیلا 24 مئی 2005 کو لاہور میں 68 سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ انھوں نے تین شادیاں کی تھیں، ان کی 8 بیٹیاں اور6 بیٹے ہیں۔

وقت اشاعت : 24/05/2017 - 12:31:39