ہما قریشی نے رجنی کانت کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کر دیا

ودیا بالن کی مصروفیت کے باعث ہما قریشی جلوہ گرہونگی‘ فلم کی شوٹنگ 28مئی کو شروع ہو گی

بدھ 24 مئی 2017 12:31

ہما قریشی نے رجنی کانت کے ساتھ کام کرنے کا اعلان کر دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ ہما قریشی نے رجنی کانت کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہما قریشی کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ فلم میں رجنی کانت کے ساتھ کام کریں گی یا نہیں ، تاہم اب ہما قریشی نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے رجنی کانت کے ساتھ فلم میں کام کریں گی ۔ہما قریشی کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ فلم ساز اس کا اعلان جلد کر دیں ۔اس کردار کے لئے پہلے ودیا بالن کو لیا جانا تھا لیکن ان کی مصروفیت کے باعث اب ہما قریشی یہ کردار نبھائیں گی ۔ہما فلم کی شوٹنگ کا آغاز 28مئی سے ممبئی میں کریں گی۔

وقت اشاعت : 24/05/2017 - 12:31:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :