فلوریڈا کے شہری کاٹائی ٹینک کے کردار اور کہانی چرانے کا الزام

اسٹیفن نے ہدایتکار جیمز کیمرون پر 300 ملین ڈالرز ہرجانے کا دعویٰ بھی کردیا

بدھ 24 مئی 2017 12:38

فلوریڈا کے شہری کاٹائی ٹینک کے کردار اور کہانی چرانے کا الزام
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) فلوریڈا کے شہری نے ہالی ووڈ کی سپر ڈوپر بلاک بسٹر فلم ’’ٹائی ٹینک‘‘ کے ہدایتکار جیمز کیمرون پر فلم کی کہانی اور جیک کے کردار کو چرانے کا الزام لگادیا۔دیوقامت بحری جہاز کی داستان ٹائی ٹینک 20 برس پہلے آئی جس نے باکس آفس پر تہلکہ مچاتے ہوئے کھڑکی توڑ کمائی سمیٹی۔ اس فلم کو اب تک بلاک بسٹر قرار دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اس سپر ہٹ فلم کے ہدایتکار جیمز کیمرون پر کہانی چرانے کا الزام لگ گیا ہے۔ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے اسٹیفن کمنگز کا کہنا ہے کہ اس نے جیک ڈاسن کے کردار کی داستان یار دوستوں سے بیان کی تھی جسے جیمز کیمرون نے سنا اور پوری فلم ہی بناڈالی۔کہا جارہا ہے کہ اسٹیفن نے ہدایتکار جیمز کیمرون پر 300 ملین ڈالرز ہرجانے کا دعویٰ بھی کردیا ہے، تاہم فی الحال جیمز کیمرون کا موقف سامنے نہیں آیا۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 12:38:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :