ایشوریا کی انتہائی پر کشش نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا

ایشوریا کی انتہائی قریب سے لی گئی تصاویر میں یہ ثابت ہوتاہے کہ ایشوریا بھی جھریوں سے بچ نہیں پائیں

بدھ 24 مئی 2017 12:38

ایشوریا کی انتہائی پر کشش نئی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء)فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹویل میں بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے توجہ کا مرکز بنی رہی تاہم اب ان کی انتہائی خوبصورت تصاویر سامنے آ گئیں جسے دیکھ کر آپ بھی آنکھیں جھپکانا بھول جائیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق مس ورلڈ نے فلموں سے کنارہ کشی کر لی تھی لیکن انہوں نے بھارتی فلم ’اے دل ہے مشکل ‘ میں دوبارہ انٹری مار کر اپنے مداحوں کو حیران کر دیاہے، کچھ کا کہناہے کہ وہ پہلے سے بھی زیادہ خوبصورت ہو گئیں ہیں تاہم اب ان کی ایسی تصاویر سامنے آ گئیں ہیں جو کہ ثابت کرتی ہیں کہ وہ کسی ’پری ‘ سے کم نہیں ہیں ۔

ایشوریا کی انتہائی قریب سے لی گئی تصاویر میں یہ ثابت ہوتاہے کہ ایشوریا بھی جھریوں سے بچ نہیں پائیں لیکن انہوں نے ایک بڑے سپر سٹار کی طرح ان کو اپنے قابو میں کر لیاہے ۔ایشوریا رائے کا کہناہے کہ ہر دفعہ جب بھی میں شرکت کرتی ہوں ،تو مجھے جج کیا جارہا ہوتاہے ،میں ایک عام انسان ہوں اور اگر کچھ عجیب و غریب ہوتا ہے تو میں اس پر رد عمل دیتی ہوں ،لیکن میں نے ہمیشہ یہ مذاق کیا کہ میں بہائو کے ساتھ چلتی ہوں اور شائقین شوسے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 12:38:43

Rlated Stars :