ریحا چکربورتی کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ آسان لگتا ہے، ثاقب سلیم

بدھ 24 مئی 2017 12:48

ریحا چکربورتی کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ آسان لگتا ہے، ثاقب سلیم
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) بالی وڈ اداکارثاقب سلیم کا کہنا ہے کہ انہیں ہمیشہ ریحا چکربورتی کے ساتھ کام کرنا آسان لگتا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ثاقب سلیم کا کہنا ہے کہ انہیں ریحا چکربورتی کے ساتھ کام کرنا آسان لگتا ہے اور آج کل وہ فلم ’’دوبارہ ‘‘ میں اکھٹے کام کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ فلم کی کاسٹ کے دوران انہوں نے ہی ریحا کا نام اس کردار کے لئے دیا تھا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی یہ دونوں فلم ’’میرے داد کی ماروتی ‘‘ میں اکھٹے کام کر چکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 24/05/2017 - 12:48:31