بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن کو بالی وڈ فلم انڈسٹری میں3 سال مکمل ہو گئے

بدھ 24 مئی 2017 12:48

بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن کو بالی وڈ فلم انڈسٹری میں3 سال مکمل ہو گئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن کو بالی وڈ فلم انڈسٹری میں3سال مکمل ہو گئے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کریتی سینن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کا بہترین سفر ہے ۔

(جاری ہے)

کریتی نے اپنے کیریئر کا آغاز شبیر خان کی فلم ’’ہیروپانتی ‘‘سے کیا۔ اس کے بعد انہوںنے روہت شیٹھی کی فلم ’’دل والے‘‘ میں ورون دھون ، شاہ رخ خان اور کاجل کے ساتھ کام کیا اور آج کل وہ اپنی نئی فلم ’’رابطہ‘‘میں سوشانت سنگھ راجپوت اور فلم ’’باریلے کی برفی‘‘ مین ایوشمان کھرانہ اور راج کمار رائو کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی ۔

وقت اشاعت : 24/05/2017 - 12:48:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :