فلم ’’بھومی ‘‘کی شوٹنگ کے دوران سنجے سر کے ساتھ باپ اور بیٹی جیسا عظیم تعلق قائم ہوگیا، ادیتی رائو حیدری

بدھ 24 مئی 2017 13:04

فلم ’’بھومی ‘‘کی شوٹنگ کے دوران سنجے سر کے ساتھ باپ اور بیٹی جیسا عظیم تعلق قائم ہوگیا، ادیتی رائو حیدری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) بالی وڈ اداکارہ ادیتی رائو حیدری نے کہا ہے کہ فلم ’’بھومی ‘‘کی ممبئی اور آگرہ میں شوٹنگ کے دوران سنجے سر کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا اور ان کے ساتھ باپ اور بیٹی جیسا عظیم اور جذباتی تعلق قائم ہو گیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میرے والد بہت سال پہلے اس دنیا سے چلے گئے اور شوٹنگ کے دوران سنجے سر نے اس خلاء کو پورا کیا ،سنجے سر بہت خیال رکھنے والے اور اچھے انسان ہیں،وہ بہت اچھے باپ ہیں ، میں نے انہیں باپ کی طرح محسوس کیا ہے اوراس سے پہلے میں نے کبھی کسی کے ساتھ اس طرح محسوس نہیں کیا ۔ واضح رہے کہ فلم ’’بھومی ‘‘میں ادیتی رائو حیدری سنجے دت کی بیٹی کا کردار ادا کررہی ہیں ۔

وقت اشاعت : 24/05/2017 - 13:04:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :