ٹائیگر شروف بہت اچھے،کم گو اور شرمیلے انسان ہیں،شہناز ٹریژری

بدھ 24 مئی 2017 13:19

ٹائیگر شروف بہت اچھے،کم گو اور شرمیلے انسان ہیں،شہناز ٹریژری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) بالی وڈ اداکارہ شہناز ٹریژری نے کہا ہے کہ ان کے ساتھی اداکار ٹائیگر شروف بہت اچھے انسان ہیں لیکن وہ بہت کم گو اور شرمیلے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق داکارہ شہناز ٹریژری نے فلم ’’منا مائیکل ‘‘ میں اپنے ساتھی اداکار ٹائیگر شروف کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت اچھے ،کم گو اور شرمیلے انسان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’’منا مائیکل میں میرا کردار ایک ٹی وی میزبان کا ہے ،جو بہت متحرک ،توانائی سے بھرپور ہے اورمیری حقیقی زندگی سے بہت قریب ہے۔ فلم کی ہدایات شبیر خان نے دیں گے جبکہ نیدھی اگروال کی یہ پہلی فلم ہو گی۔

وقت اشاعت : 24/05/2017 - 13:19:32