ایم اسحاق اینڈ کمپنی نے اداکارہ نینا ، عامر سوہنا اور ڈرامہ ڈائریکٹر اظہر ملک کو نئی گاڑیاں خرید کر دیدیں

اسحاق چوہدری نے مستقل طور پر محفل تھیٹر میں کام کرنیوالی نیناکو نئی ہنڈاسٹی ،عامرسوہنا اور اظہر ملک کو نئی مہران لیکر دی

بدھ 24 مئی 2017 13:24

ایم اسحاق اینڈ کمپنی نے اداکارہ نینا ، عامر سوہنا اور ڈرامہ ڈائریکٹر اظہر ملک کو نئی گاڑیاں خرید کر دیدیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) ایم اسحاق اینڈ کمپنی نے تھیٹر میں کام کرنے والی اداکارہ نینا ، عامر سوہنا اور ڈرامہ ڈائریکٹر اظہر ملک کو نئی گاڑیاں خرید کر دے دیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایم اسحاق اینڈکمپنی کے مالک اسحاق چوہدری نے مستقل طور پر محفل تھیٹر میں کام کرنے والی اداکارہ نیناکو نئی ہنڈاسٹی ،اداکار عامرسوہنا کو نئی مہران جبکہ ڈرامہ ڈائریکٹر اظہر ملک کو بھی نئی مہران لیکر دی ہے۔

گاڑیاں حاصل کرنے پر نینا ، عامر سوہنا اور اظہر ملک نے کمپنی کے چیئرمین اسحاق چوہدری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ وہ فنکاروں کا خیال اپنے خونی رشتوں کی طرح رکھتے ہیں اور فنکار کے دکھ درد میں شامل ہونے کے ساتھ ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھی کوشاں رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تھیٹر کے بڑے فنکار ان کے ساتھ کام کرنا اپنے لئے باعث اعزا ز سمجھتے ہیں ۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 13:24:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :