اداکارہ شیبا بٹ کی سالگرہ ، تقریب کا اہتمام ہدایتکارہ سنگیتا کی جانب سے کیا گیا

بدھ 24 مئی 2017 13:24

اداکارہ شیبا بٹ کی سالگرہ ، تقریب کا اہتمام ہدایتکارہ سنگیتا کی جانب سے کیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2017ء) اداکارہ شیبا بٹ کی سالگرہ ، تقریب کا اہتمام ہدایتکارہ سنگیتا کی جانب سے کیا گیا جس میں اداکارہ و ماڈل صندل ، لکی علی اور زاہدہ انصاری سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہدایتکارہ سنگیتا نے اپنی دوست اداکارہ شیبا بٹ کی سالگرہ کے موقع پر تقریب کا اہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا ۔ اس موقع پر شیبا بٹ نے ہدایتکارہ سنگیتا کے ساتھ مل کر اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔ سنگیتا نے سالگرہ کی خوشی میں شیبا بٹ کو قیمتی تحفہ بھی دیا جبکہ دیگر مہمانوں نے بھی تحائف کے ساتھ نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر مہمانوں کے لئے پر تکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔

وقت اشاعت : 24/05/2017 - 13:24:25