فرح زیباکراچی میں انتقال کرگئیں

بدھ 24 مئی 2017 13:27

فرح زیباکراچی میں انتقال کرگئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) ٹیلی ویژن کی سینئراداکارہ فرح زیبا ہارٹ اٹیک کے باعث کراچی میں انتقال کرگئیں جن کی تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی۔

(جاری ہے)

نمازجنازہ میں ٹی وی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد نے شرکت کی۔ فرح زیبا بہت سے ڈراموں میں کام کرچکی ہیں جبکہ ان دنوں بھی ان کے دوسیریل نجی ٹی وی سے آن ایئر ہیں۔ بہت سے فنکاروں نے فرح زیبا کی وفات پر تعزیت کا اظہارکیا تھا۔

وقت اشاعت : 24/05/2017 - 13:27:45