آئیفا ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان، ’’اے دل ہے مشکل‘‘ سر فہرست

بدھ 24 مئی 2017 13:33

آئیفا ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان، ’’اے دل ہے مشکل‘‘ سر فہرست
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2017ء) بالی وڈ کے سب سے بڑے ایوارڈز آئیفا 2017ء کیلئے فلم کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں اداکار رنبیر کپور کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ سر فہرست ہے۔بہترین فلم کے لئے فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘،’’ایم ایس دھونی : دی ان ٹولڈ سٹوری‘‘ ،’’نیرج‘‘ ، ’’پنک ‘‘، ’’سلطان‘‘ اور’’ اڑتا پنجاب ‘‘کو نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بہترین اداکار کے لئے شاہد کپور، رنبیر کپور،شاہ رخ خان،سوشانت سنگھ راجپوت،امیتابھ بچن اور سلمان خان مدمقابل ہیں۔بہترین اداکارہ کیلئے انوشکا شرما کو ’’اے دل ہے مشکل‘‘،عالیہ بھٹ کو ’’ڈیئر زندگی‘‘،سونم کپور کو’’نیرجا ‘‘اور تاپسی پنو کو فلم ’’پنک ‘‘سے نامزد کیا گیا ہے۔ بہترین ہدایتکار کیلئے کرن جوہر، نیرج پانڈے، رام مدھوانی، انیردھ رائے چوہدری، علی عباس ظفر اور ابھیشک چوبھے کو نامزدگی ملی ہے۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 13:33:43