اداکار ولم جے ڈیفو فلم ’’ایٹ ایٹرنٹی گیٹ‘‘میں ونسٹ وان گوخ کا کردارادا کریں گے

بدھ 24 مئی 2017 13:34

اداکار ولم جے ڈیفو فلم ’’ایٹ ایٹرنٹی گیٹ‘‘میں ونسٹ وان گوخ کا کردارادا کریں گے
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) ہالی وڈ سٹار ولم جے ڈیفو نئی فلم میں آفاقی شہرت رکھنے والے مصور ونسٹ وان گوخ کا کردار نبھائیں گے۔ ہدایتکار جولیان شنابل کے مطابق ونسٹ وان گوخ پر بنائی جانے والی فلم کا ٹائیٹل ان کی آخری پینٹنگ کے عنوان ’’ایٹ ایٹرنٹی گیٹ‘‘پر رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس پینٹنگ میں وان گوخ نے ایک عجیب الخلقت شخص کو پینٹ کیا ہے جس کا سر اس کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فلم میں وان گوخ کا مصوری اور لامحدودیت کے تصور کے ساتھ تعلق کو موضوع بنایا جائے گا۔ 61 سالہ ولم ڈیفو ہالی وڈ کے منجھے ہوئے اداکار ہیں جنہوں نے بلاک بسٹر ہالی وڈ فلموں سپائیڈر مین،دی گریٹ وال،جسٹس لیگ،ڈیتھ نوٹ،جان عیک اور پلاٹون میں کام کیا ہے ۔یاد رہے کہ ہدایتکار جولیان شنابل نے 2007 ء کے کانز فلمی میلے میں بہترین ہدایتکار کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 13:34:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :