اداکارہ نیہا دھوپیا کو نئی فلم’’ تمہاری سولو‘‘ کی کاسٹ میں شامل کرلیا گیا

بدھ 24 مئی 2017 13:51

اداکارہ نیہا دھوپیا کو نئی فلم’’ تمہاری سولو‘‘ کی کاسٹ میں شامل کرلیا گیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کو نئی فلم’’ تمہاری سولو‘‘ کی کاسٹ میں شامل کرلیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیہا دھوپیا فلم میں اداکارہ ودیا بالن کی باس کے کردار میں نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

فلم میں ان کا کردار ریڈیو سٹیشن ہیڈ ماریاکا ہے جہاں سولو رات کی شفٹ میں آرجے ہے۔ نیہا کا کہنا ہے کہ ماریہ کا کردار مجھ سے کافی کچھ ملتا جلتا ہے۔اس لئے وہ کردار کے لئے نہایت پرجوش ہیں۔ فلم کو بھوشن کمار، اتل کسویکر اور تنوج گرگ پروڈیوس کررہے ہیں۔ نیہا دھوپیاجون میں شوٹنگ شروع کریں گی۔

وقت اشاعت : 24/05/2017 - 13:51:26