فلم ’’نوانٹری میں انٹری‘‘ میں سلمان خان ڈبل رول ادا کریں گے

بدھ 24 مئی 2017 13:51

فلم ’’نوانٹری میں انٹری‘‘ میں سلمان خان ڈبل رول ادا کریں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2017ء) بالی وڈ کی نئی فلم ’’نوانٹری میں انٹری‘‘ میں سلمان خان ڈبل رول ادا کریں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق 2005ء ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ’’نوانٹری‘‘ کے سیکوئل پر انیس بزمی نے کام شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

فلمی سیکوئیل میں سلمان خان ڈبل رول میں جلوہ گر ہوں گے۔ انیس بزمی نے بتایا کہ فلم کا سکرپٹ آخری مراحل میں ہے۔ فلم کو بونی کپور پروڈیوس کریں گے۔ فلم کی کاسٹ میں فردین خان اور انیل کپورشامل ہیں تاہم ہیروئن کا نام فائنل نہیں کیا گیا۔

وقت اشاعت : 24/05/2017 - 13:51:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :