کامیاب پاکستانی پروڈیوسر اور ہدایت کارہ مہرین جبارٹیلی فلمز کے ساتھ واپسی کیلئے تیار

بدھ 24 مئی 2017 15:49

کامیاب پاکستانی پروڈیوسر اور ہدایت کارہ مہرین جبارٹیلی فلمز کے ساتھ واپسی کیلئے تیار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2017ء) کامیاب پاکستانی پروڈیوسر اور ہدایت کارہ مہرین جبار بہت جلد ٹیلی فلمز کے ساتھ واپسی اختیار کرنے جارہی ہیں۔مہرین جبار نے 'رام چند پاکستانی' اور 'دوبارہ پھر سی' جیسی فیچر فلمیں بنائیں اور اب وہ دوبارہ ٹیلی فلمز بنائیں گے جہاں سے انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہرین جبار نے اپنی ٹیلی فلمز کے حوالے سے بات کی جن پر وہ کام کرنے جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا ’دو ٹیلی فلمز سیونتھ اسکائے کمپنی کی جانب سے پروڈیوس کی جارہی ہیں، ان میں سے ایک کی کہانی ڈاکٹر محمد یونس بٹ نے تحریر کی، جبکہ دوسری محمد احمد صاحب نے لکھی ہے، یہ دونوں ایک دوسرے سے کافی منفرد ہیں‘۔ان کا کہنا تھا، ’پہلی فلم جس کی میں شوٹنگ کررہی ہوں اس میں فیروز خان، ثنائ جاوید، شمیم ہلالی، علی انصاری اور ہاشم بٹ کام کرتے نظر آئینگے، میں اسے رومانوی اور کامیڈی فلم تو نہیں کہوں گی تاہم یہ تفریح سے بھرپور ہوگی، میں نے اس طرح کی کہانی پر پہلے کام نہیں کیا اس لیے میں کافی پرجوش ہوں‘۔

(جاری ہے)

اپنی دوسری ٹیلی فلم کے حوالے سے ہدایت کارہ نے بتایا ’یہ ایک فیملی ڈرامہ ہے، جس میں دو بڑی عمر کے جبکہ ایک نوجوان جوڑا کو دکھایا جائے گا، اس کی شوٹنگ میری پہلی فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد شروع ہوگی‘۔
وقت اشاعت : 24/05/2017 - 15:49:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :