سلمان خان نے اپنی فلم کا ٹریلر دیکھنے سے منع کردیا

3 ماہ کے دوران 3 مایہ ناز اداکاروں اوم پوری، ونود کھنہ اور ریمالاگو کو کھو دیا ،ْ تینوں میرے بہت قریب تھے ،ْسلمان خان

ہفتہ 27 مئی 2017 11:34

سلمان خان نے اپنی فلم کا ٹریلر دیکھنے سے منع کردیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) معروف بھارتی اداکار سلمان خان نے اپنی ہی فلم ٹیوب لائٹ کا ٹریلر دیکھنے سے منع کردیا۔ ممبئی میں اپنی فلم کے ٹریلر کی رونمائی کے موقع پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ 3 ماہ کے دوران 3 مایہ ناز اداکاروں اوم پوری، ونود کھنہ اور ریمالاگو کو کھو دیا اور یہ تینوں میرے بہت قریب تھے۔

اوم پوری کے انتقال کی خبر سن کر مجھ سمیت ٹیوب لائٹ کی پوری ٹیم حیران رہ گئی تھی کیونکہ اوم پوری اور میں ٹیوب لائٹ میں کام کررہے تھے، یہ فلم ہم دونوں کی آخری فلم ثابت ہوئی جس میں ہم نے ایک ساتھ کام کیا تھا۔تقریب کے دوران جب ٹریلر کی جھلکیاں دکھائی گئیں تو سلمان خان جذباتی ہوگئے اور کہا کہ میں مزید ٹریلر نہیں دیکھ سکتا کیونکہ میں جب بھی اوم پوری کو دیکھتا ہوں میرے لیے بہت مشکل وقت ہوتا ہے، ہم نے ایک ساتھ کام کیا ہے ،ایک لمحے وہ میرے ساتھ تھے اور دوسرے ہی لمحے وہ ہم میں نہیں رہے ، مجھے نہیں پتہ آپ کیا محسوس کیا کررہے ہیں لیکن میں بہت جذباتی ہوگیا ہوں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ بولی وڈ کی ماں ریما لاگو گزشتہ ہفتے ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کر گئی تھیں ان کی اچانک موت نے بولی وڈ انڈسٹری کے تمام لوگوں کو صدمے میں مبتلا کردیا تھا ،جبکہ ونود کھنا بھی گزشتہ ماہ کینسر کے باعث اپنے چاہنیوالوں کو سوگوار چھوڑ گئے تھے۔
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 11:34:09

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :