ہالی وڈ ایکشن ڈرامہ فلم ’ویلیریئن، اینڈ دی سٹی آف تھائوزینڈ پلینٹس‘ کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا

فلم میں مرکزی کردارمشہور امریکی ماڈل واداکارہ کارا ڈیلاوین اور دین ڈیہن نے نبھایا لائنز گیٹ اسٹوڈیوز اور یورپا کورپس پکچرزکے تحت 21جولائی کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی

ہفتہ 27 مئی 2017 11:34

ہالی وڈ ایکشن ڈرامہ فلم ’ویلیریئن، اینڈ دی سٹی آف تھائوزینڈ پلینٹس‘ کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2017ء) سائنس فکشن مناظر سے بھرپور نئی فرنچ ہالی وڈ ایکشن ڈرامہ فلم ’ویلیریئن، اینڈ دی سٹی آف تھائوزینڈ پلینٹس‘ کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ہدایت کار لوک بیسون کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی اسپیشل فورس سے تعلق رکھنے والے دو ایسے نوجوانوں کے گرد گھوم رہی ہے جو ٹائم ٹریولنگ کا سہارا لیتے ہوئے کائنات کی ایک پوشیدہ اورپر اسرار سلطنت کے راز سے پردہ اٴْٹھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

وقت میں سفر کرتے ہوئے یہ دونوں نوجوان تحقیقات کے دوران مختلف خطرات کا سامنا کرتے ہوئے بھی نہیں گھبراتے اور اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔وینگینی سیلا کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردارمشہور امریکی ماڈل واداکارہ کارا ڈیلاوین اور دین ڈیہن نے نبھایا ہے۔فلم کے دیگر اداکاروں میں گلوکارہ ریحانہ، ایتھن ہاک، کلیو اووین، کرس ویواور جان گڈ مین شامل ہیں جو اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے۔فرنچ ناول نگار کے بیسٹ سیلنگ ناول پر مبنی اس فلم کی تیاری میں180ملین ڈالر لاگت آئی ہے جو لائنز گیٹ اسٹوڈیوز اور یورپا کورپس پکچرزکے تحت 21جولائی کو نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 11:34:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :