اداکاری کی دنیا میں اپنا نام کمانے کے بعد سلو ر سکرین ٹارگٹ ہے‘ اداکار علی بٹ

ہفتہ 27 مئی 2017 13:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) اداکار علی بٹ نے کہا ہے کہ ا داکاری کی دنیا میں اپنا نام کمانے کے بعد سلو ر سکرین ٹارگٹ ہے ،خواہش ہے کہ پاکستان کی معیاری فلموں میں کام کروں ۔علی بٹ نے کہا کہ بھارتی منفی پروپیگنڈے کی حامل ان متنازعہ فلموں کا جواب فلموں سے دینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے بھارتی میڈیا کو چپ کروانے کیلئے پاکستانی فلمسازوں کو میدان میں آنا ہوگا اور کارگل سمیت کشمیر کے موضوع پر فلمیں بنا کر جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔میں درجنوں فیشن شو کر چکا ہوں ۔ میری ٹی وی اور فلم کیلئے کام کرنے کی جستجو بڑھ گئی ہے ۔ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف مناسب حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ۔

وقت اشاعت : 27/05/2017 - 13:25:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :