فیصل آباد‘ جدید طرزکے پہناووں میں ملبوس ماڈلز کے ریمپ پر جلوے

ہفتہ 27 مئی 2017 13:25

فیصل آباد‘ جدید طرزکے پہناووں میں ملبوس ماڈلز کے ریمپ پر جلوے
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء)فیصل آباد میں سجاجدیدطرزکیپہناوؤں کا میلہ جس میں ماڈلزنے ریمپ پرواک کرتے ہوئے اپنی خوبصورتی کے رنگ بھرے وہیں گلوکاروں نے سربکھیریکرمحفل ہی لوٹ لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خوبصورت نازنین آج ریمپ پہ آئی اور اپنی دلفریب اداؤں کے جلوے بکھیرنے کے ساتھ دلکش ملبوسات کو فیصل آباد میں متعارف کروایا ،ماڈلز نے پنجاب کے کلچر کے ساتھ دلہنوں کے پہناوؤں میں خود کو ڈھال کر تو جیسے قیامت ڈھا دی۔ گلوکاروں نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگا کر شرکاء کو خوب محظوظ کیا، ماڈلز جہاں خوبصورت لبادوں سے محفل لوٹ رہی تھی وہیں آنے والے بجٹ نے بھی انکو پریشان کر دیا۔ صنعتی شہر میں ایسے ایونٹ کو منتظمین کا ایک اچھا قدم قرار دیا۔

وقت اشاعت : 27/05/2017 - 13:25:58