شاہ رخ اور دیپیکا کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد

ہفتہ 27 مئی 2017 13:29

شاہ رخ اور دیپیکا کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) یوں تو تمام بالی ووڈ اداکار اور فنکار اپنے مذہبی تہوار جوش و جذبے سے مناتے ہیں لیکن ان میں سے کئی فنکار تو ایسے بھی ہیں جو نہ صرف اپنے مذہب کے بلکہ دوسرے مذاہب کے تہواروں کو بھی خاص عقیدت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسا ہی کیا ہے شاہ رخ کے ساتھٴْ دیپیکا پاڈکون نے جن کی مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے یہ تصویر وسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ دونوں فنکار کالے رنگ میں ملبوس ہیں اور اپنی اس ادا سے اپنے مداحوں کو اور دیوانہ کر گئے ہیں نہ صرف یہ بلکہ ناقدین بھی ان کو تعریفی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 27/05/2017 - 13:29:39

Rlated Stars :