نئی فلم ’ونڈر وومن‘کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر

ہفتہ 27 مئی 2017 13:29

نئی فلم ’ونڈر وومن‘کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 مئی2017ء) مارول سپر ہیرو ز میں سب سے زیادہ مشہور خاتون کردار ’ونڈر وومن‘ کے گِرد گھومتی ایکشن ایڈونچر سے بھرپور نئی ہالی وڈ فینٹسی ایڈونچر فلم '’ونڈر وومن‘کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ ورلڈ پریمیئر منعقد کیا گیا، جس میں فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ کو چار چاند لگا دئیے۔

(جاری ہے)

ونڈر وومن کا کردار نبھانے والی گیل گیڈٹ سمیت دیگر کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر تصاویر بنوائیں اور مداحوں کو ا?ٹو گراف دئیے۔

پیٹی جینکنز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار اداکارہ گیل گیڈٹ نبھا رہی ہیں، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کرس پائن، الینا انایا، رابن رائٹ،کونی نیلسن، لوسی ڈیوس، ایوان بریمنر،ڈینی ہوسٹن، سمانتھاجو، ٹیلی پائو ل، لیزا لووین اور فلورینس سونبا شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 13:29:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :