اریانا گرانڈے کامانچسٹر میں امدادی میوزک کنسرٹ کرنے کا اعلان

ہفتہ 27 مئی 2017 13:57

اریانا گرانڈے کامانچسٹر میں امدادی میوزک کنسرٹ کرنے کا اعلان
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2017ء) امریکا کی پاپ گلوکارہ اریانا گرانڈے نے کہا ہے کہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر دوبارہ جائیں گی اور وہاں ان کے میوزک کنسرٹ میں دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والے 22 افراد اور ان کے خاندانوں کے لیے ایک امدادی شو کریں گی۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اریانا نے امدادی شو کے لیے ابھی کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ، تاہم ٹوئٹر پر پوسٹ کیے جانے والے ایک پیغام میں انہوں نے مانچسٹر میں شو کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بم دھماکے پر اپنے ردعمل میں ہمیں لازماً ایک دوسرے کے قریب آنا چاہیے اور ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے، زیادہ محبت کرنی چاہے، زیادہ بلند آواز میں گانا چاہیے اور لوگوں کے ساتھ پہلے کی نسبت زیادہ مہربانی اور فراخ دلی کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے پرستاروں کے ساتھ کچھ وقت گذارنے کے لیے بہادروں کے شہر مانچسٹر میں دوبارہ آ رہی ہوںاور میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے افراد اور ان کے خاندانوں کی مدد کے لیے ایک کنسرٹ کروں گی۔انہوں نے کہا کہ جیسے ہی یہ شو طے ہوجائے گا، وہ اس کی تفصیلات سے آگاہ کریں گی۔
وقت اشاعت : 27/05/2017 - 13:57:56

Rlated Stars :