معروف ڈائریکٹر اور آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائی ناروے کی قونصل جنرل مقرر

ہفتہ 27 مئی 2017 18:28

معروف ڈائریکٹر اور آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائی ناروے کی قونصل جنرل مقرر
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2017ء) معروف ڈائریکٹر اور آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید کو کراچی میں ناروے کا قونصل جنرل مقرر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شرمین عبید کی رہائش گاہ پر چھوٹی اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرمین عبید کو قونصل جنرل کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ شرمین عبید کو ریٹائڑ ہونے والے محمد مونس کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔محمد مونس گزشتہ 38 سالوں سے اس عہدے پر فائز تھے، اس موقع پر پاکستان میں تعینات ناروے کے سفیر ٹورے نیبریڈو نے محمد مونس کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

وقت اشاعت : 27/05/2017 - 18:28:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :